28 جولائی 2011 - 19:30

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے ابتک فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 7 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ابنا: پولیس کے مطابق ڈیفنس میں پنجاب چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پرانا گولیمار میں واقع کھجی گراوٴنڈ سے نوجوان کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ،جسے اغواء کے بعد گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ ناگن چورنگی پل کے قریب گاڑی پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 50 سالہ انور اسلام ہلاک اور 15 سالہ لڑکی فاطمہ ظفر زخمی ہوگئی،نیو کراچی کے علاقے میں بشیر چوک کے قریب شیرآغا ہوٹل پر فائرنگ سے 38 سالہ سبحان علی ہلاک ہوگیا،فائرنگ کے نتیجے میں ہوٹل کے کاوٴنٹر پر موجود 30 سالہ اخلاص بھی زخمی ہوا ،اورنگی ٹاوٴن نمبر 5 کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی،جس کی آنکھوں پر کالی پٹی اور ہاتھ بھی بندھے ہوئے تھے،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ،اس سے قبل نیو کراچی کے علاقے میں شفیق موڑ کے قریب مسافر بس روٹ نمبر ڈبلیو 11 پر بھی فائرنگ سے 25 سالہ عبدالستار ہلاک ہوا ،فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے،الصبح لیاری کے علاقے کلاکوٹ سے ایک شخص کی بوری میں بند لاش ملی،جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 
........

/169